فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم جاری، 9 شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ، محفوظ پناہ گاہ اور خوراک کیلئے دربدر فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم جاری ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 24 گھنٹے میں مزید 40 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے، نصیرات کیمپ میں تازہ ترین اسرائیلی حملے میں 9 افراد شہید ہوئے۔

latest urdu news

زخمیوں میں الجزیرہ کا کیمرہ مین بھی شامل ہے، اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے رفاع اور جبالیہ میں رہائشی عمارتوں کو تباہ کر دیاگیا۔

بیت لاہیہ میں 2 گھروں پر اسرائیلی بمباری سے 4 افراد شہید ہوئے، شہدا کی مجموعی تعداد 44 ہزار 282 ہوگئی، اور 1 لاکھ 4 ہزار 880 زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب چین کی جانب سے جاسوسی سمیت مختلف الزامات پر قید 3 امریکی شہریوں کو رہا کردیا گیا۔

امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے چینی ہم منصب سے اپنے شہریوں کی رہائی کا معاملہ اٹھایا گیا تھا، صدر بائیڈن اپنے دور صدارت میں 70 امریکیوں کو واپس لائے ہیں۔