الحمدللہ 9 مئی ’’ٹو‘‘ کے پلان کو ناکام بنا دیا گیا، مریم اورنگزیب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینٸر صوباٸی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الحمدللہ حکومت نے 9 مئی “ٹو“ کے پلان کو ناکام بنایا ہے۔

نو مئی کارکنوں کو آگے لگا کر فوجی تنصیبات پہ حملہ کیا گیا اور 26 نومبر کو کرائے کے دہشتگردوں اور اسلحے کے ساتھ رینجرز اور پولیس اہلکار شہید کروائے گئے۔

latest urdu news

اپنے ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈی چوک صرف رینجرز اور پولیس کی لاشیں لینے آئے تھے۔

2014 میں بھی ڈی چوک قبریں کھودنے آئے تھے اور 2024 میں رینجرز اور پولیس کو شہید کر کے بھاگ گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز کی شہادتوں کے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی عمران خان، بشری بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ہیں۔

سر پہ جو کفن باندھ کے آنے کا نعرہ لگا کے آئے تھے پولیس اور رینجرز کو شہید کر کے بھاگ گئے ہیں۔

عمران خان کا انقلاب دم دبا کے بھاگ گیا، یہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں” ہارڈنڈ کرمنلز“ کا گرو ہے۔

News Alert Urdu

Free website traffic