5 سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں: مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کے ہدف کو مکمل کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

latest urdu news

خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مریم نواز نے 3 مرلہ فری پلاٹ اسکیم کے امور کا جائزہ لیا، جس میں پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے ڈی جی نے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ "اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے تحت قرضوں کی واپسی کا تناسب 100 فیصد ہے، جبکہ 9,661 مکانات زیر تعمیر ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مارچ تک اس ہدف کو مکمل کرنے کی ہدایت دی اور فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کے لیے قرض فراہم کرنے کے امکانات پر غور کیا۔

مریم نواز نے 19 اضلاع میں پھاٹا کی 23 سابقہ ہاؤسنگ اسکیموں کی بحالی اور بہتری کے احکامات بھی جاری کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے گھر عوام کو چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور "اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے تحت لوگوں کو اپنے گھروں میں آباد ہوتا دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter