خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو دفتری اوقات کی پابندی بارے وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق خیبر پختونخوا میں سرکاری دفاتر میں ملازمین کو اوقات کار کی پابندی سے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، یہ اعلامیہ صوبائی محکمہ خزانہ نے جاری کی ہے۔
سرکاری ملازمین کو کہا گیا ہے کہ تمام محکموں اور دفاتر کے لیے صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کا وقت مقرر ہے، سرکاری افسران و اہلکاروں کی دفتری اوقات کار کی پابندی نہ کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے اپنے اعلامیہ میں ملازمین کو خبردار کیا گیا ہے کہ اوقات کار کی پابندی نہ کرنے پر تنخواہوں میں کٹوتی اور تبادلہ بھی کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ عوام حوصلہ نہیں ہاریں اچھے دن شروع ہوچکے ہیں۔
شہر قائد میں تقریب سے خطاب کے دوران کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے، مجھے یقین ہے پاکستان میں خوشیاں ضرورآئیں گی۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ فیصل واوڈا بھائی ہیں، بہت اچھےاورجذباتی کھلاڑی ہیں، گورنرہاؤس میں کسی سیاسی جماعت کا جھنڈا نہیں لگا ہوا۔