51
اسلام آباد، پی ٹی آئی کے رہنماؤں عالیہ حمزہ اور دیگر کی ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست پر پنجاب حکومت نے وقت مانگ لیا۔
سپریم کورٹ میں 9 اور 10 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں عالیہ حمزہ، شہریار آفریدی اور دیگر کی ضمانت منسوخی کی درخواستوں کی سماعت کی، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے رپورٹ جمع کرانے کیلئے عدالت سے وقت مانگ لیاگیا ۔
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی جانب سے استدعا کی گئی کہ رپورٹس کیلئے کچھ وقت درکار ہے جس پر سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ ضمانت منسوخی کی اپیلیں پنجاب حکومت کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔