آئی جی اسلام آباد کو اختیار دے دیا ہے کہ مظاہرین سے جیسے چاہیں نمٹیں، محسن نقوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کو اختیار دے دیا ہے کہ مظاہرین سے جیسے چاہیں نمٹیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کے دوان کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ اسلام آباد کی سڑکوں پر کوئی تماشہ نہ بنے۔ بیلاروس کے صدر اس وقت یہاں سے 1 کلومیٹر کی دوری پر ہیں، ہم کہتے ہیں کہ آنسو گیس سے بدنامی ہوتی ہے اور گزشتہ روز 3 رینجرز اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے۔

latest urdu news

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کو اختیار دے دیا ہے کہ اب مظاہرین سے جیسے چاہیں نمٹیں، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی جانی نقصان ہو۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی پوری لیڈر شپ خون خرابہ نہیں چاہتی اور گزشتہ روز ان سے مذاکرات میں طے ہو گیا تھا کہ وہ سنگجانی کے مقام پر احتجاج کریں گے، تاہم ان کے پیچھے ایک خفیہ ہاتھ ہے جو حالات خراب کر رہا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ہماری ترجیح ریڈ زون کا تحفظ ہے، تحریک انصاف کی خفیہ لیڈر شپ سارے فیصلے کر رہی ہے اور ان کے ییچھے جو خفیہ ہاتھ ہے وہ کامیاب نہیں ہوا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آنسو گیس کا 1 شیل ساڑھے 4 ہزار روپے میں آتا ہے اور خیبر پختونخوا حکومت نے آنسو گیس کے شیل فراہم کیے۔

News Alert Urdu

Free website traffic