پاکستان میں نہ ہونے کے باوجود کیس کی بھینٹ چڑھایا گیا، شیخ رشید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نہ ہونے کے باوجود کیس کی بھینٹ چڑھایا گیا۔

سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی کی سڑکیں بند کی ہوئی ہیں، ایک بات انتظامیہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ راولپنڈی کی سڑکوں کو کھولا جائے، کیسز کے فیصلے عدلیہ نے کرنے ہیں۔

latest urdu news

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں پاکستان میں تھا ہی نہیں اس کے باوجود کیس کی بھینٹ چڑھایا گیا، کیس سماعت کیلئے منظور ہوگیا، میں نے ہمیشہ پاکستان، غریب عوام اور اسلام کی بات کی، رمضان آنے والا ہے، غریب تباہ ہوگیا، لوگوں کے گھر گیس اور بجلی کے بل آتے ہیں مگر گیس آتی ہے نہ بجلی۔

شیخ رشید نے کہا کہ مجھے اپوزیشن اتحاد میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کا کیس لگا ہوا ہے تاریخ نہیں آئی، 63 ہزار سے زائد پاکستانی اوورسیز ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کیلئے درخواست دی ہوئی ہے، جو بھی فیصلہ آئے گا دیکھا جائے گا۔

اس سے قبل سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر سماعت کی، عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کروانی ہے، کیس کی سماعت 2 ہفتوں بعد دوبارہ ہوگی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter