لاہور ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی کی تمام مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا مسترد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو تمام مقدمات میں عبوری ضمانت دینے کی استدعا مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ محکمہ داخلہ پنجاب اور وفاق کی جانب سے عمران خان پر درج مقدمات کی رپورٹس عدالت میں پیش کی گئی۔

latest urdu news

عدالت کو بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد پولیس نے 62 مقدمات درج کر رکھے ہیں جبکہ پنجاب کی حدود میں 54 مقدمات درج ہیں۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے درخواست کی گئی کہ عمران خان کو تمام مقدمات میں ضمانت دی جائے۔

جس پر جسٹس فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے ملزم کا عدالت کے روبرو پیش ہونا ضروری ہے۔ بعد ازاں عدالت نے تمام رپورٹس کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں معافی تلافی کی استدعا کر دی۔

الیکشن کمیشن میں فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی فواد چودھری نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔

News Alert Urdu