27
واشنگٹن، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار اور پر امن اجتماع کی حمایت کرتا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کی جانب سے پریس بریفنگ میں کہا گیا کہ مظاہرین سے یہ مطالبہ کرتے ہیں، وہ پر امن مظاہرہ کریں، تشدد نہ کریں۔ پاکستانی حکام سے انسانی حقوق کے احترام کا مطالبہ کرتے ہیں، پاکستان کے قوانین امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے کام کرتے ہیں۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ لبنان اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں، گزشتہ ہفتے جنگ بندی معاہدے پر بڑی پیش رفت ہوئی، تاہم ابھی معاہدہ فائنل نہیں ہوا۔
دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر اعلیٰ علی لاریجانی نے کہا کہ ایران اسرائیل کے حملوں کا جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے۔
مقامی میڈیا کو انٹرویو میں علی لاریجانی نے کہا کہ ایرانی فوجی حکام مختلف منصوبوں اور حکمت عملیوں پر کام کر رہے ہیں۔