پاکستان، امریکہ اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتا ہے، بلاول بھٹو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ڈیل میکر ہیں، پاکستان امریکی صدر کے ساتھ انگیج ہوسکتا ہے۔

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر جرمن ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ امن یا کم از کم تجارت یا انگیجمنٹ کی جاسکتی ہے۔

latest urdu news

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے ممالک کو جوڑنے کیلئے پل کا کردار ادا کرتا رہا ہے، کچھ ممالک امریکا چین مسابقتی صورتحال کا فائدہ اٹھا رہے ہیں مگر پاکستان، امریکا اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ٹرمپ ڈیل میکر ہیں پاکستان امریکی صدر سے انگیج ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب سینئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اب ملک ایسے ہی چلے گا اور جو بل پاس کرنا ہوگا کرینگے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس دمادم مست قلندر کا وقت ختم ہوچکا ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اب ملک ایسے ہی چلے گا ہمیں جو بل پاس کرنا ہوگا، کریں گے، قانون سازی میں اپوزیشن سے ووٹ بھی لیں گے اور احتجاج کرنے والوں کو بھی روکیں گے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter