27
اسلام آباد، سینئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اب ملک ایسے ہی چلے گا اور جو بل پاس کرنا ہوگا کرینگے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس دمادم مست قلندر کا وقت ختم ہوچکا ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اب ملک ایسے ہی چلے گا ہمیں جو بل پاس کرنا ہوگا، کریں گے، قانون سازی میں اپوزیشن سے ووٹ بھی لیں گے اور احتجاج کرنے والوں کو بھی روکیں گے۔
دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی خصوصی ملاقات ہوئی ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ہوئی۔
دوران ملاقات دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں لیاقت خٹک، مولانا اسعد محمود، محمد اسلم غوری بھی شریک ہوئے۔