24
پشاور، شمالی وزیرستان میں 1 گھر میں بارودی مواد کے دھماکے سے 2 بچے جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے تبی کے ایک گھر میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا جس میں گھر کی چھت گرگئی۔ پولیس کے مطابق واقعے میں 2 بچے جان کی بازی ہار گئے اور میاں بیوی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق گھر میں بارودی مواد کا دھماکا کس طرح ہوا اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
دوسری جانب چارسدہ کے علاقے اخون ڈھیری میں ایک مبینہ خودکش حملہ آور نے دھماکا کیا جس میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق مبینہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا، حملے میں1 موٹر سائیکل سوار شخص ہلاک ہوا جس کے خودکش حملہ آور ہونے کا شبہ ہے۔