لاہور، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کو دو ٹکے کی قرار دے دیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر اپنے ایک پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ یہ دو ٹکے کی سیاسی کمیٹی عمران خان سے جیل میں ہونیوالے سلوک پر خاموش رہی لیکن ایک غیر اہم کلرک پر قراردادیں یاد آگئیں؟
سابقہ وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو ایک دن کیلئے جیل نہیں گئے، جو کروڑوں روپے کے فنڈ کھا گئے اور فنڈنگ کا حساب دینے سے انکاری ہیں، جن کی اوقات دو ٹکے کی نہیں ان سے فنڈ نگ کا حساب لینا انتہائی اہم ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر احسن اقبال نےتحریک انصاف کی قیادت کو وزیراعظم کو خط لکھنے کا مشورہ دیدیا۔
نارووال کے مسلم گرلز کالج میں گفتگو کے دوران وفاقی وزیراحسن اقبال کی جانب سے پی ٹی آئی کی قیادت کو مشورہ دیاگیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی سنجیدہ ہیں اور اُن کے پاس تجاویز یا شکایات ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کا جواب آرمی چیف نے خود دے دیا ہے، جو بھی سیاسی معاملات ہوں ان کا مرکزی ڈاک خانہ وزیراعظم کا دفتر ہوتا ہے۔