ہفتہ, 15 مارچ , 2025

عمران خان کے خط کا جواب آرمی چیف نے خود دے دیا ہے، احسن اقبال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال، وفاقی وزیر احسن اقبال نے تحریک انصاف کی قیادت کو وزیراعظم کو خط لکھنے کا مشورہ دیدیا۔

نارووال کے مسلم گرلز کالج میں گفتگو کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال کی جانب سے پی ٹی آئی کی قیادت کو مشورہ دیا گیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی سنجیدہ ہیں اور اُن کے پاس تجاویز یا شکایات ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں۔

latest urdu news

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کا جواب آرمی چیف نے خود دے دیا ہے، جو بھی سیاسی معاملات ہوں انکا مرکزی ڈاکخانہ وزیراعظم کا دفتر ہوتا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بار بار آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر صنعت و پیدوار رانا تنویر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور وزیراعظم پاکستان کو عمران خان کا کوئی بھی خط موصول نہیں ہوا۔

اپنے آبائی حلقہ شرقپور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا تنویر حسین نے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، ترکیہ کے صدر کا دورہ معاشی طور پر بہت اہم رہا ہے اور اہم ترین معاہدے ہوئے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter