26 نومبر احتجاج: 31 مقدمات میں بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے 26 نومبر احتجاج کے 31 مقدمات میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی گئی، بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش نہ کیا گیا۔

latest urdu news

اسکے بعد عدالت کی جانب سے ملزمہ کو تمام 31 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا گیا اور سابق خاتون اول کی عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 8 فروری تک توسیع کردی۔

دوسری جانب جوڈیشل کمیشن کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دی گئی۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter