بانی پی ٹی آئی کو ڈیل آفر نہیں ہو رہی، فیصل واوڈا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹر فیصل واوڈا نے بانی پی ٹی آئی کیلئے ڈیل کی خبروں کی تردید کر دی۔

اسلام آباد: سابق وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پروپیگنڈے کے معاملے میں پی ٹی آئی کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل ہوا تو یہ حیران کن نہیں ہوگا۔

انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف نے (ن) لیگ میں شمولیت کی دعوت دی تو وہ معذرت کر لیں گے۔

مزید بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان دروازے کے باہر دیکھ رہے ہیں، انہیں کسی قسم کی ڈیل کی پیشکش نہیں ہو رہی، اور اگر ہوئی تو ایک منٹ میں طے ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اب ٹوٹ کر ختم ہو چکی ہے، لیکن پروپیگنڈے کے میدان میں ان کا کوئی مقابلہ نہیں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter