پختونوں کا مینڈیٹ زبردستی چھین کر نابالغوں کو دیا گیا، ایمل ولی خان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان، مرکزی صدر اے این پی ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ پختونوں کا مینڈیٹ زبردستی چھین کر نابالغوں کو دیا گیا۔

مردان میں جلسے سے خطاب کے دوران ایمل ولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی والے صوبے میں ایک سکول نہیں بنا سکتے، اب یونیورسٹیاں بیچ رہے ہیں۔

latest urdu news

ایمل ولی خان نے کہا کہ پختونوں کا مینڈیٹ زبردستی چھین کر نابالغوں کو دیا گیا، پہلے کٹے، بھینس اور گاڑیاں بیچ ڈالیں آخر میں توشہ خانہ فروخت کیا، گند کے خاتمے پر ہر کوئی خوش ہے۔

ایمل خان نے کہا کہ باچا خان کے نظریہِ اور ولی خان کی سیاست کر رہا ہوں، اے این پی پیکا ایکٹ کے خلاف ہے، اس معاملے پر ہم میڈیا کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب رہنما تحریک انصاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پرچی آنے پر مذاکرات کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی حیثیت پالشیا یا اردلی سے زیادہ نہیں ہے، ان کے پاس کوئی اختیار نہیں،وزیراعظم پرچی آنے پر مذاکرات کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter