دوسروں کو چور چور کہنے والے پر کرپشن ثابت ہو گئی، مریم اورنگزیب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، سینئر صوبائی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور چور کہنے والے پر کرپشن ثابت ہو گئی، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ عدالت نے کیا ہے ن لیگ نے نہیں، 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے میں کوئی ابہام نہیں، بانی پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار ہیں، دوسروں کیلئے گڑھا کھودنے والا خود اس میں گر گیا۔

latest urdu news

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نےاین سی اے کو خط لکھا، این سی اے نے اس خط پر تحقیقات شروع کیں، دوسروں کی کردار کشی کرنیوالے نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن کی، کسی کے پرائیویٹ پیسے پر کابینہ منظوری نہیں دیتی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، عمران خان سب سے بڑے چور ثابت ہو گئے، عوام ان کی اصل حقیقت جانتے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو فیصلے پر حیرانی نہیں ہوئی کیونکہ انہوں نے لوٹ مار کی ہے، آپ کو کرپشن کے باعث سزا مل چکی ہے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، انہیں چاہیے کہ اپیل میں نہ جائیں، القادر یونیورسٹی حکومتی تحویل میں آچکی ہے، القادر یونیورسٹی کو بہترین تعلیم کا ذریعہ بنائیں گے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter