وفاق پر یلغار روکنے کے لیے اسٹیٹ کی پوری طاقت استعمال ہوگی، خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے پی ٹی آئی کی 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کی کال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہا گیا کہ وفاق پر یلغار روکنے کے لیے اسٹیٹ کی پوری طاقت استعمال ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہ اسلام دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں، آپ دیکھیں پی ٹی آئی کی جانب سے کبھی دہشت گردی کی مذمت نہیں کی گئی۔

latest urdu news

دہشت گردی بلوچستان میں ہو یا افغانستان اور سرحد پار سے پختونخوا میں ہو رہی ہو، کبھی پی ٹی آئی نے مذمت نہیں کی بلکہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ہزاروں کی تعداد میں دہشت گردوں کو پاکستان میں لاکر آباد کیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ملک کی تباہی کے سامان سابق وزیراعظم نے مہیا کیے آپ دیکھیں کہ سابق وزیراعظم کے سوا ان کی کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے، نہ انہیں پاکستان کی فکر ہے اور نہ انہیں ملکی ترقی سے کوئی واسطہ ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سرمایہ کاری بحال ہو رہی ہے، مہنگائی کی شرح کم ہو گئی ہے، 460 ارب روپے کا بجلی میں ریلیف ملا ہے، کوئی ایسا شعبہ نہیں ہے جو شہباز شریف کی قیادت میں جس میں بہتری نہ آئی ہو، یہ اسکا راستہ روکنا چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے ذہن میں ایسے پاکستان کا کوئی وجود نہیں ہے جس میں بانی پی ٹی آئی حکمران نہ ہو، جس طرح شاندانہ گلزار نے کہا تھا کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں۔

تحریک انصاف والوں کی یہی پوری تعریف ہے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں، یہ جو ڈی چوک پر احتجاج کی کال آئی ہے، اس کے پیچھے بھی یہی ایک نظریہ اور سوچ ہے۔

News Alert Urdu