مریم نواز کا مستحق اور نادار افراد کیلئے مفت زمین اسکیم جلد لانے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے مستحق اور نادار افراد کیلئے مفت زمین اسکیم جلد لانے کا اعلان کردیا گیا۔

لاہور میں ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا کہنا ہے کہ پنجاب میں جن کے پاس زمین خریدنے کے پیسے نہیں، انہیں 3 مرلے کے مفت پلاٹ دیں گے۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ’اپنا گھر اپنی چھت اسکیم’ دنیا کی بہترین ہاؤسنگ اسکیم ہے جس کے تحت سال بھر میں 1 لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ ہے، 15 لاکھ روپے تک بلا سود آسان قرض دیا جائےگا، کوئی بھی اسکیم ہو یا اسکالر شپ، میرٹ سے ہٹ کر کچھ نہیں کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جیسے میں نے اپنے ڈی سیز، کمشنرز اور پولیس کے لیے پرفارمنس انڈیکیٹرز بنائے ہوئے ہیں ویسے ہی سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی میرے لیے پرفارمنس انڈیکیٹرز بنائے ہوئے ہیں، مجھے ہر روز گھر جاکر انہیں جواب دینا پڑتا ہے۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فیصلہ فیصلہ کا راگ الاپنے والوں کا پورا ٹبر عدالت سے غائب تھا، معزز جج 2 گھنٹے تک انتظار کرتے رہے لیکن موصوف اپنے سیل سے کمرہ عدالت میں نہ پہنچ سکے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter