آسٹریلیا، 16 سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے بل کی منظوری دیدی گئی۔
آسٹریلوی ایوان نمائندگان کیجانب سے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے بل کی منظوری دیدی گئی۔ ایوان نمائندگان کی جانب سے 13 کے مقابلے میں 102 ووٹ سے بل منظور کیا گیا۔
بل کی سینیٹ سے منظوری کے بعد حکام کو کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آنے سے روکنے کے لیے 1 سال کے اندر سکیورٹی نظام قائم کرنا ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پابندی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ سینیٹ سے حتمی منظوری کے بعد یہ اس نوعیت کا دنیا کا پہلا قانون بن جائے گا۔
دوسری جانب چین کی جانب سے جاسوسی سمیت مختلف الزامات پر قید 3 امریکی شہریوں کو رہا کردیا گیا۔
امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے چینی ہم منصب سے اپنے شہریوں کی رہائی کا معاملہ اٹھایا گیا تھا، صدر بائیڈن اپنے دور صدارت میں 70 امریکیوں کو واپس لائے ہیں۔