سندھ میں 8 نئے ترجمان و 12 معاون خصوصی مقرر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، وزیراعلی سندھ کی جانب سے 8 نئے ترجمان اور 12 نئے معاون خصوصی مقرر کردیے گئے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نادر نبیل گبول، سکھ دیو، بلند خان جونیجو، سمیتہ افضل، تحسین عابدی، ہیرسوھو، سیدہ اقربہ فاطمہ اور مصطفیٰ عبداللہ بلوچ کو حکومتی ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

latest urdu news

نوٹیفکیشن میں یہ بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ نے پیر افضل شاہ، لیاقت آسکانی، تنزیلہ امہ حبیبہ، امیر حمزہ اور محمد رضا ہارون کو معاون خصوصی مقرر کیا۔

علاوہ ازیں خیر محمد شیخ، کلثوم چانڈیو، امان اللہ مسعود، محمد علی راشد، محمد علی بھٹو، حسین اسلم اور ویرجی کولھی بھی معاونین خصوصی میں شامل ہیں۔

12 نئے معاون خصوصی مقرر کیے جانے کے بعد سندھ حکومت میں اب معاونین خصوصی کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter