حکومت پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔
حکومت پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا گیا۔
جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار اعجاز اسحاق خان کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے مقدمے کی سماعت کی گئی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لیے امریکی صدر کو خط لکھا گیا۔
یاد رہے عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔
دوسری جانب طالبہ سے متعلق وائرل خبر کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی سربراہی میں 6 رکنی جے آئی ٹی میں 3 پولیس اور 3 حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں جبکہ جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس آج ہی طلب کرلیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں اشتعال کو ہوا دینے کے الزام میں 38 افراد کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے ایف آئی آر بھی درج کرلی ہے۔