2025 میں بڑے ایونٹس آ رہے ہیں ان میں شرکت کروں گا، ارشد ندیم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیویلن کھلاڑی ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ 2025 میں بڑے ایونٹس آ رہے ہیں ان میں شرکت کروں گا۔

ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ 2024 میرے لیے اور پورے پاکستان کے لیے بہت اچھا رہا، 2025 میں اپنی بہترین تھرو کرنے کا ٹارگٹ ہے۔

latest urdu news

ارشد ندیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اپنی بہترین تھرو سے گولڈ میڈل جیتنے کیلئے پرامید ہوں، کامن ویلتھ گیمز اور پیرس اولمپکس میں بھی اپنی بہترین تھرو کے باعث ریکارڈز بنائے۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ اولمپکس 2028 میں اپنے اعزاز کا دفاع اور ورلڈ ریکارڈ کی خواہش ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال پیرس اولمپکس 2024 میں 40 سال بعد ارشد ندیم نے پاکستان کو گولڈ میڈل جتوایا تھا۔

دوسری جانب رہنما تحریک انصاف و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم نے عدالتی نظام کو مفلوج کردیا، ملک میں عملاً مارشل لاء نافذ ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ پشاور آتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہوں، مقدمات جعلی، جھوٹ اور سیاسی انتقام پر مبنی ہیں، سیاسی لوگوں کے خلاف دہشتگردی اور بغاوت کے مقدمات بنائے جارہے ہیں، 26 نومبر کا تشدد پوری دنیا نے دیکھا۔

pakistan news urdu latest

شیئر کریں:
frontpage hit counter