فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلے میں مزید 3 ریٹائرڈ افسران کو تحویل میں لے لیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلے میں مزید 3 ریٹائرڈ افسران کو بھی فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق 3 ریٹائرڈ افسران کو فوجی نظم و ضبط کیخلاف ورزی کے سلسلے میں تحویل میں لیا گیا ہے، ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں سے مزید تفتیش کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

latest urdu news

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تینوں ریٹائرڈ افسران سیاسی مفادات کی بنیاد پر اور ملی بھگت سے عدم استحکام کو ہوا دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ پاک فوج نے 2 روز پہلے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ریٹائرڈ فیض حمید کو تحویل میں لیا تھا۔

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ پاک فوج میں خود احتسابی ایک کڑا، شفاف اور خود کار عمل ہے جو ہر وقت جاری رہتا ہے۔

پاک فوج میں سخت احتسابی عمل پر ڈی جی آئی ایس پی آر اپنا بیان دے چکے ہیں، 7 مئی کو ہونیوالی پریس کانفرنس میں فوج کے خود احتسابی کے خدو حال وہ تفصیل سے بیان کر چکے ہیں۔

جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ فوج میں خود احتسابی ایک کڑا، سخت، شفاف عمل ہے جو ہر وقت جاری رہتا ہے، فوج کے شفافیت کے عمل میں کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں ہے۔

News Alert Urdu
شیئر کریں:
frontpage hit counter