شوہر کی تیسری شادی کی اطلاع ملنے پر دوسری بیوی نے گھر کے سامنے دھرنا دیدیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تلنگانہ، بھارت میں شوہر کی تیسری شادی کی اطلاع ملنے پر دوسری بیوی نے گھر کے سامنے دھرنا دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع پداپلی میں پیش آیا، جہاں کنال گاؤں کی رہائشی ناگل جیوتی سے دیویندر نامی نوجوان نے 5 سال پہلے شادی کی تھی۔

latest urdu news

جیوتی نے کہا کہ وہ دیویندر کی دوسری بیوی ہے، اسے شادی کے بعد پتہ چلا کہ اس کا شوہر پہلے سے شادی شدہ ہے۔

اس دوران دوسری بیوی کو یہ بھی پتا چلا کہ اس کا شوہر دیویندر تیسری شادی رچانے جا رہا ہے تو اس نے اس کے گھر کے سامنے ہی دھرنا دے دیا۔

جیوتی کا دعویٰ ہے کہ شوہر نے پہلی شادی چھپا کر اس سے شادی کی اور اب یہ تیسری شادی کی تیاریاں کر رہا ہے، جس کی اطلاع پر وہ رشتے داروں اور مقامی افراد کے ساتھ اس کے گھر کے باہر پہنچی۔

دوسری بیوی کے مطابق اس کے سسرالی رشتے دار جہیز کیلئے اس کو ہراساں کرتے تھے اور مار پیٹ کی جاتی تھی۔

جیوتی کا کہنا ہے کہ وہ ایک اور لڑکی کیساتھ ناانصافی نہیں ہونے دے گی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور معاملے کو حل کرانے کی کوشش کی۔

pakistan news urdu latest

شیئر کریں:
frontpage hit counter