عمران خان اسٹیبلشمنٹ کا پراڈکٹ تھا، خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کا پراڈکٹ تھا اور اب امریکا کے کاندھوں پر بیٹھ کر اقتدار حاصل کرنا چاہتا ہے۔

لندن میں پریس کانفرنس کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ کل 9 مئی کے 25 ملزمان کا فیصلہ آیا، یہ قومی نوعیت کا ایسا مسئلہ تھا جس پر فوری طور پر فیصلوں کی ضرورت تھی، ایسے معاملے پر فیصلے ڈیڑھ سال سے لٹک رہے تھے۔

latest urdu news

9مئی کو ملکی خود مختاری اور افواج کو للکارا گیا، یہ للکار کبھی ہندوستان نے بھی نہیں کی ہوگی، پلاننگ کے تحت پاکستان میں مختلف جگہوں پر حملے کیے گئے، ملزمان کو ٹریننگ اور ہدایات دی گئی تھیں۔

ویڈیوز سامنے آئیں، 25 ملزمان کے چہرے واضح ہیں، ملزمان کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئی ہیں، سیاسی معاملات کو اس انتہا تک لے جانا لمحہ فکریہ ہے۔

2018میں آر ٹی ایس بٹھا کر ان کو اقتدار میں لایا گیا، نوازشریف کو پلاننگ سے اقتدار سے محروم کیا گیا، ایسے شخص نے 9 مئی کیا جو خود اسٹیبلشمنٹ کا پراڈکٹ تھا، ان کو حمید گل نے گود میں لیا ہوا تھا۔

مشرف کیلئے بھی انہوں نے لابنگ کی اور انہیں ووٹ دیا، باجوہ اور دیگر لوگ مائنس میاں نواز شریف فارمولا پر کام کرتے رہے، مجھے ذاتی طور پر اس پر اپروچ کیا گیا،انہوں نے ایسا فارمولا دیا جس میں نواز شریف نہیں تھا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کو مائنس کرنے کا اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کا فارمولا پرانا تھا، بانی پی ٹی آئی کو لانے کا معاملہ سیٹل ہو گیا تھا، پی ٹی آئی کے 4 سال میں ریکارڈ کرپشن ہوئی۔

عمران خان، ان کے اہلخانہ اور اردگرد کے لوگ کرپشن میں ملوث ہیں، یہ اپنے اقتدار کیلئے پاکستان کی تباہی کا منصوبہ بھی بناسکتے ہیں، انہیں نکالا گیا تو انہوں نے امریکا ایبسلوٹلی ناٹ کہا، اب یہ کہہ رہے ہیں کہ امریکا ہمارے ساتھ ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter