لاہور، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے وہ اکیلے ہی کافی ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 12 کالجز بند ہوگئے ہیں، تحریک انصاف کا صرف جلسوں اور دھرنوں پر فوکس ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر کی تعیناتی کے اختیارات کی واپسی کے علاوہ بھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں۔
فیصل کریم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے لیے میں اکیلا ہی کافی ہوں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ آئے گا تو ان کے لیڈر کو آزاد کرائے گا کسی لطیفے سے کم نہیں ہے۔
ایک بیان میں احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا صدر منتخب ہونا امریکی عوام کا فیصلہ تھا، ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ امریکی الیکشن کے نتائج پر ایک سیاسی جماعت کے مطابق ٹرمپ آئے گا تو ان کے لیڈر کو آزاد کرائے گا، کسی لطیفے سے کم نہیں ہے۔