انسدادِ دہشت گردی کے 2273 کیس زیر التوا ہیں، اے ٹی سی ججز اجلاس میں انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے انسداد دہشتگردی عدالتوں میں زیر التوا کیسز کے بیک لاگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت اے ٹی سی ججوں کے اجلاس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں اس وقت انسداد دہشت گردی کے تقریباََ 2 ہزار 273 کیس زیر التوا ہیں جبکہ صرف سندھ میں 1 ہزار 372 کیس فیصلوں کے منتظر ہیں۔

latest urdu news

اعلامیے میں یہ کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے اور انصاف میں تاخیر نہ ہونے کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس میں کیسز کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے اضافی انسدادِ دہشتگردی عدالتوں کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسکے علاوہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت زیرالتوا ٹیکس کیس نمٹانے کے حوالے سے بھی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی جانب سے سپریم کورٹ میں 97 ارب روپے کے 3 ہزار 496 ٹیکس کیس زیر التوا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اجلاس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے طویل عرصے سے زیرالتوا ٹیکس کے حوالے سے کیسز کو نمٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

News Alert Urdu

Free website traffic