شہریار منور نے شادی کا اعلان کردیا، دلہن کون ہے؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اداکار شہریار منور نے اپنی شادی کے حوالے سے تفصیلات بتادیں۔

پاکستانی اداکار شہریار منور نے اپنی شادی کے حوالے سے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ دسمبر کے اختتام پر شادی کرنے والے ہیں۔

latest urdu news

حال ہی میں ایک وائرل انٹرویو میں شہریار منور نے اپنی دُلہن کے بارے میں بتایا کہ ان کی شادی رواں ماہ ہی ہونے والی ہے۔ صحافی نے ان سے شادی کی خبروں کے بارے میں سوال کیا تو اداکار نے صاف لفظوں میں کہا کہ وہ دسمبر کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

جب صحافی نے ان سے ان کی اہلیہ کے شوبز سے تعلق کے بارے میں پوچھا، تو شہریار منور نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یاد رہے کہ شہریار منور کی شادی کی خبریں رواں سال سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی اداکار نے ڈھکے چھپے الفاظ میں اعتراف کیا تھا کہ وہ دسمبر میں شادی کرنے والے ہیں۔ تاہم، انہوں نے اپنی ہونے والی اہلیہ کے بارے میں کوئی واضح بیان نہیں دیا تھا۔

شہریار منور کی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ ماہین صدیقی کے لیے "جان” کے الفاظ استعمال کرنے کے بعد دونوں کے نام کا چکر شروع ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے ان کا نام ماہین صدیقی کے ساتھ جوڑا جانے لگا تھا۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter