گجرات میونسپل کارپوریشن کرپشن سکینڈل کیس اسپیشل کورٹ لاہور منتقل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

میونسپل کارپوریشن اسکینڈل میں بینک ملازمین کے ملوث ہونے کی وجہ سے کیس اینٹی کرپشن کورٹ گوجرانوالہ سے اسپیشل کورٹ لاہورکو منتقل کر دیا گیا ہے۔

گجرات، میونسپل کارپوریشن اسکینڈل میں بینک ملازمین کے ملوث ہونے کی وجہ سے کیس اینٹی کرپشن کورٹ گوجرانوالہ سے اسپیشل کورٹ لاہورکو منتقل کر دیا گیا ہے۔ کیس کی تفتیش ایف آئی اے کا اسپیشل ونگ اینٹی بینک جرائم کرے گا۔

latest urdu news

اسپیشل جج اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ڈویژن راجہ ضمیر نے گرفتار ملزمان عامر مجید اور رؤف اشرف کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ عبدالفارق کیش مینجر، میمونہ ضفر آپریشن مینجر اور حنا صدر جنرل مینجر بینک آف پنجاب کے ملوث ہونے کی وجہ سے کیس اینٹی کرپشن کورٹ کے قابل سماعت نہیں ہے۔

28 نومبر کو برانچ مینجر بینک آف پنجاب سروس موڑ ملک عرفان بھی گرفتار ہو چکا ہے۔ بینک ملازمین کے ملوث ہونے کی وجہ سے یہ کیس اسپیشل کورٹ لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔

عدالت نے تمام ملزمان کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter