عمران خان کو پارٹی کے ’’کمپرومائز‘‘ لیڈروں سے زیادہ بشریٰ بی بی پر اعتماد ہے، مشعال یوسفزئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی اور مریم ریاض وٹو کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو پارٹی کے ’’کمپرومائزڈ‘‘ لیڈروں سے زیادہ بشریٰ بی بی پر اعتماد ہے۔

ترجمان بشریٰ بی بی مشعال یوسف زئی اور مریم ریاض وٹو نے برطانوی اخبار گارڈین سے گفتگو کے دوران کہا کہ عمران خان کے قریبی ساتھیوں کا کردار مشکوک ہے، لگتا ہے اپنے فائدے کیلئے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، پارٹی رہنما عمران خان کی ہدایات پر پوری طرح عمل نہیں کرتے ہیں۔

latest urdu news

ترجمان کا کہنا تھا کہ فائنل کال کے احتجاج والے دن بھی بشریٰ بی بی نے صرف سابق وزیراعظم کی ہدایت اور ان کے مفاد کیلئے کام کیا۔

عمران خان پارٹی قیادت کی طرف سے اپنی ہدایات عوام تک نہ پہنچانے سے مایوس ہیں، سابق وزیراعظم نے بشریٰ بی بی کے ذریعے ہی فائنل کال کا پیغام دیا تھا۔

مشعال یوسف زئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سیاسی عزائم نہیں ہیں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter