لاہور، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والے لاشیں ڈھونڈتے آرہے تھے، ان کا منصوبہ ناکام بنادیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صوبہ ریاستی مشینری استعمال کرکے وفاق پر چڑھائی کرتا ہے، سیاست اور اختلاف رائے کے نام پر جلاؤ گھیراؤ کوئی سیاسی حق نہیں، سیاست افراتفری کا نام نہیں، یہ لاشوں کے متلاشی ہیں۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہتھیار کے استعمال کا حق صرف ریاست کے پاس ہے، اگر کوئی اور اس حق کو استعمال کرے گا تو وہ شرپسندی اور دہشتگردی ہوگی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دھرنے پاکستان کی معیشت کے لیے زہر ہیں۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ 24 نومبر کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں دھرنے کی کال دی گئی، جس دن کال دی سٹاک مارکیٹ 4 ہزار پوائنٹس گر گئی، جس دن وہ جوتیاں چھوڑ کر بھاگے سٹاک مارکیٹ اوپر گئی۔