منگل, 22 اپریل , 2025

آصف زرداری قتل سازش کیس: شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، صدر آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد یاسر محمود کی جانب سے آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش کے کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا۔

latest urdu news

وکیل صفائی سردار رازق کے مطابق شیخ رشید احمد پر درج ایف آئی آر میں قوانین کو فالو نہیں کیا گیا، شیخ رشید پر تو پرائیویٹ شخص کے خلاف بات کا الزام ہے۔

وکلاء نے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

دوسری جانب سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا کردار ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ کہا کہ سیاستدانوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter