مطیع اللہ جان کیساتھ جو کچھ ہوا، افسوسناک ہے، سینیٹر عرفان صدیقی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی سینیئر صحافی مطیع اللہ جان کے حق میں بول پڑے۔

اسلام آباد، سینیٹر عرفان صدیقی کی جانب سے صحافی مطیع اللہ جان کے ساتھ پیش آنیوالے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ جو کچھ بھی ان کے ساتھ ہوا، وہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

latest urdu news

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ چاہے یہ واقعہ کسی کے کہنے پر ہوا ہو یا کسی خاص وجہ سے، یہ انتہائی افسوسناک ہے اور مسلم لیگ ن کے لیے بھی فخر کا باعث نہیں ہو سکتا۔

سینیٹر کا کہنا تھا کہ وہ یہ بات صرف صحافتی برادری سے تعلق کی بنا پر نہیں کہہ رہے بلکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے واقعات کسی بھی حکومت کے لیے قابل فخر نہیں ہوتے۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ تحریک انصاف کی حکومت کی مخصوص روایات ہیں اور انہیں اسی تک محدود رہنا چاہیے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اسلام آباد ہائیکورٹ نے مطیع اللہ جان کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کا انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ معطل کردیا۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے بشریٰ بی بی کو عمران خان کی زندگی کیلئے خطرہ قرار دے دیاگیا۔

ایک انٹرویو میں سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے بشریٰ بی بی اور عمران خان کے حوالے کی گئی گفتگو میں کہا کہ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی زندگی کیلئے بہت فکرمند ہوں، ان کی زندگی کو خطرہ ہے، اگر عمران خان کو بچانا ہے تو عمران خان کی اہلیہ سے جان چھڑانی ہوگی۔

latest breaking news in urdu