سوتے وقت منہ سے رال ٹپکنا، بیماری یا خوش قسمتی کی علامت؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

منہ سے غیر ارادی طور پر اضافی لعاب کا نکلنا ڈرولنگ کہلاتا ہے۔

منہ سے غیر ارادی طور پر اضافی لعاب کا نکلنا "ڈرولنگ” کہلاتا ہے۔ عام طور پر یہ تشویش کا باعث نہیں ہوتا، تاہم اگر بالغ افراد میں یہ مسئلہ اکثر پیش آ رہا ہو، تو یہ کسی بیماری کی علامت ہو سکتی ہے۔ ایسے حالات میں معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔

latest urdu news

نیند کے دوران، چہرے کے مسلز زیادہ relax ہو جاتے ہیں۔ تھوک مسلسل منہ میں جمع ہوتا رہتا ہے، اور جب چہرے کے muscles relax ہوں اور منہ تھوڑا سا کھلا ہو تو یہ تھوک آہستگی سے باہر نکلنے لگتا ہے۔ یوں تکیے پر نمی محسوس ہوتی ہے، جو بعض اوقات باعثِ شرمندگی بھی بن سکتی ہے۔

عمومی وجوہات

  1. چہرے کے مسلز کا relax ہونا۔
  2. پیٹ کے بل یا پہلو کے بل سونا۔
  3. اعصابی بیماریاں۔
  4. ناک کی بندش یا منہ سے سانس لینا۔
  5. Anti-biotics ادویات کا بے دریغ استعمال۔

علاج

عام طور پر ڈرولنگ سے چھٹکارا حاصل کرنا مشکل نہیں ہوتا، لیکن اگر مسئلہ سنگین صورت اختیار کر جائے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

ناک کی صفائی:

رال ٹپکنے کی ایک بڑی وجہ ناک کا بند ہونا ہے، جس کی وجہ سے لوگ نیند کے دوران منہ سے سانس لیتے ہیں اور رال بہنے لگتی ہے۔ ناک کی صفائی سے یہ مسئلہ کم کیا جا سکتا ہے۔

سونے کا انداز بدلیں:

پیٹ کے بل یا پہلو کے بل سونا تھوک کے منہ سے بہنے کی ایک عام وجہ ہے۔ سونے کے انداز میں تبدیلی سے بھی اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

وزن میں کمی:

اضافی وزن نیند کے مسائل کو بڑھاتا ہے، جیسے کہ سلیپ اپنیا، جس سے رال ٹپکنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ متوازن وزن رکھنے سے اس مسئلے کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

سر کو اونچا رکھیں:

بلند تکیے کا استعمال بھی اس مسئلے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

سونے کے دوران رال کا ٹپکنا خوش قسمتی کیسے؟

اگرچہ منہ سے رال کا ٹپکنا شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے، مگر سائنسی اعتبار سے یہ گہری اور پرسکون نیند کی علامت ہے۔ ماہرین کے مطابق، جن لوگوں کی نیند پرسکون اور مثبت خوابوں پر مشتمل ہوتی ہے، ان میں یہ کیفیت زیادہ پائی جاتی ہے۔ اس کے برعکس، جن افراد کے ساتھ نیند کے دوران کبھی بھی رال نہیں بہتی، انہیں نیند کی کوئی نہ کوئی پریشانی لاحق ہو سکتی ہے، جیسے کہ نیند کی کمی یا بے سکونی۔

News Alert Urdu

Free website traffic