پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے امکانات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

latest urdu news

بین الاقوامی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کو دیکھتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے کمی ہو سکتی ہے۔

گزشتہ 15 دنوں کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط قیمت 1.5 ڈالر فی بیرل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمت 2.5 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط فی بیرل قیمت 77.5 ڈالر کے مقابلے میں 76 ڈالر پر آگئی ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی بیرل نرخ 86.5 ڈالر سے کم ہو کر 84 ڈالر فی بیرل پر آ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا حتمی اعلان وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے منظوری کے بعد 31 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter