عمران خان پاکستان میں اسرائیل کا پیدا کیا ہوا فتنہ ہے، شرجیل میمن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان پاکستان میں اسرائیل کا پیدا کیا ہوا فتنہ اور اس کا ایٹمی ہتھیار ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیلئے گولڈ سمتھ خاندان پر مشتمل اسرائیلی لابی کام کررہی ہے، مسلمانوں پر حملے کرنے والا اسرائیل عمران خان کو بچانے کیلئے محنت کررہا ہے۔

latest urdu news

سینئر وزیر نے کہا کہ اسرائیلی لابی بانی پی ٹی آئی کو ہیرو اور مظلوم بنا کر پیش کررہی ہے، لابنگ کی جارہی ہے سابق وزیراعظم کو ریلیف دیا جائے، امریکا میں اب بھی عمران خان کے حق میں قرارداد لائی جارہی ہے، تحریک انصاف کو بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ ہوئی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، مولانا فضل الرحمان مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، جائز بات پر قائل ہوجاتے ہیں۔

دوسری جانب چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے ق لیگ کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر محمد امجد کو مسلم لیگ (ق) کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا گیا، چوہدری شجاعت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ناراض ساتھیوں کو منائیں گے، ملک گیر تنظیم سازی کا عمل تیزی سے شروع کریں گے، سیاسی استحکام کے لیے دوسری جماعتوں سے رابطے مربوط کریں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter