جمعہ, 25 اپریل , 2025

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کاررائی، 7 خوارج ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کاررائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ 23 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔

latest urdu news

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور 4 خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ڈی آئی خان کے علاقے مدی میں بھی سکیورٹی فورسز نے 3 خوارج کو ہلاک کیا اور ہلاک ہونیوالے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید کسی بھی خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter