جمعہ, 25 اپریل , 2025

بے رحم باپ نے 8 ماہ کی بچی کو رونے پر قتل کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال، بے رحم باپ کی جانب سے شیر خوار بچی کو رونے پر قتل کر دیاگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ افسوناک واقعہ چکوال میں تلہ گنگ کے علاقے بلال آباد میں پیش آیا، جہاں سنگدل باپ نے اپنے ہاتھوں سے 8 ماہ کی بچی کو قتل کردیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق گھر میں بارش کے باعث 8 ماہ کی بچی نے رونا شروع کردیا، جس پر ملزم نے غصے میں آ کر بچی کا گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی بچی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر متحرک کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے 4 مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان فلائٹ کے ذریعے عمرہ کے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے، متعلقہ اداروں کیجانب سے تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اٹلی اور لتھونیا کے جعلی ویزے برآمد کر لئے گئے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter