245
ایم ڈی نور فاطمہ ویلفیئر ٹرسٹ ڈنگہ الحاج محمد صادق بٹ رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔
ایدھی آف ڈنگہ سماجی شخصیت، سابق ناظم ڈنگہ ون، ایم ڈی نور فاطمہ ویلفیئر ٹرسٹ الحاج محمد صادق بٹ رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ ان کی وفات پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔
الحاج محمد صادق بٹ نے اپنی زندگی میں کئی یتیم اور غریب بچیوں کی شادیاں کروائیں، انہیں جہیز دیے، اپنے ایک ٹرسٹ کی بنیاد رکھی جہاں سے غریب عوام مستفید ہوتی رہی۔ چیریٹی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔
الحاج صادق بٹ کے صاحبزادے، چچا زاد بھائی اور ان کے بیٹے بھی آج کاروباری شخصیات کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
انہوں نے ڈنگہ سے جیسے شہر کو ایک بہت بڑا ہسپتال بنا کر دیا جس کا خوبصورتی اور سہولیات میں کوئی ثانی نہیں ہے۔
ان کی نماز جنازہ آج رات 8 بجے جامع مسجد عید گاہ ڈنگہ میں ادا کی جائے گی۔