اسلام آباد، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت سندھ روانہ ہوگئی، 3 روزہ دورے کے دوران گرینڈ الائنس اتحاد کیلئے اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
اپوزیشن الائنس جی ڈی اے کی قیادت سے ملاقات کرے گا، اپوزیشن رہنما جئے سندھ کے سربراہ ایاز پلیجو سے حیدرآباد میں ملاقات کریں گے۔
وفد میں محمود اچکزئی، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، اخونزادہ حسین، بی این پی مینگل اور ایم ڈبلیو ایم سے رہنما شریک ہوں گے۔
اپوزیشن رہنماؤں کے وفد میں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ بھی شامل ہیں، دورے کے دوران بزنس کمیونٹی اور بار ایسوسی ایشنز کے ارکان سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
وفد پی ٹی آئی کراچی کے عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کرے گا، اپوزیشن رہنما کی صحافی برادری سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
دوسری جانب شیر افضل مروت نے کہا کہ چیف جسٹس نےبیلنس کرنےکےلیےپی ٹی آئی وفد سےملاقات کی۔
شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ جب تک26ویں ترمیم ہےعدلیہ پی ٹی آئی کوکوئی ریلیف نہیں دے سکتی، سوشل میڈیا پر پگڑیاں اچھالی جارہی ہیں، بہت سارے لوگ ٹکراؤکی پالیسی چاہتے ہیں، آئین وقانون کےدائرے میں احتجاج کرنا چاہیے، ایک طرف خط لکھ رہے ہیں، دوسری طرف احتجاج ہو رہا ہے، سوشل میڈیا پراداروں پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔