94
اسلام آباد، قائمہ کمیٹی نے اسپورٹس بورڈ کی جانب سے جواب نہ ملنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو نوٹس جاری کردیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے دستاویز فراہم نہ کرنے پر قائمہ کمیٹی نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اسپورٹس بورڈ کا جواب نہ ملنے پر قائمہ کمیٹی کی جانب سے اظہار برہمی کیا گیا اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا ہے۔
اجلاس کے دوران چیئرمین قائمہ کمیٹی ثنااللہ مستی خیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کوئی مقدس گائے نہیں، قائمہ کمیٹی سب سے بڑا فورم ہے یہاں جواب آنا چاہیے۔
اسکے علاوہ قائمہ کمیٹی کی جانب سے پی سی بی کو کابینہ ڈویژن کے ماتحت کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا گیا۔