ہفتہ, 26 اپریل , 2025

خیبرپختونخوا حکومت کا رواں سال بھی رمضان اور عید پیکیج دینے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے رواں سال بھی رمضان اور عید پیکیج دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس متعلق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے اس سال بھی رمضان اور عید پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ پیکیج صوبے کے مستحق خاندانوں کو فراہم کیا جائے گا، ہر مستحق خاندان کو 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

latest urdu news

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوبے کے 10 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو امدادی پیکیج فراہم کیا جائے گا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ امدادی پیکیج 15 رمضان سے قبل بینکوں اور ایزی پیسہ پر مستحق خاندانوں کو فراہم کیا جائے گا، ٹرانسفر کے اضافی چارجز حکومت برداشت کرے گی تاکہ مستحق افراد کو پوری رقم ملے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات ہیں کہ امدادی پیکیج مکمل شفافیت کے ساتھ مستحق افراد تک پہنچایا جائے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے یتیم اور دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو ترجیحی بنیادوں پر پیکیج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب زیر اعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں مینٹور 50 سے 60 لاکھ روپے تنخواہ لے رہے ہیں لیکن انہیں پتہ ہی نہیں کہ ان کا کام کیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter