جمعہ, 25 اپریل , 2025

اگر میں اداکار نہ ہوتا تو بریانی کی دکان کھول چکا ہوتا، اداکار فہد مصطفیٰ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ اگر وہ اداکار نہ ہوتا تو بریانی کی دکان کھول چکا ہوتا۔

فہد مصطفیٰ کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے اُن کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے کہ جنہوں نے پاکستان کی کئی کامیاب فلموں اور ڈراموں میں کام کیا، فہد مصطفیٰ کافی ڈراموں میں پروڈیوسرز بھی رہے ہیں۔

latest urdu news

معروف اداکار کے کیرئیر کے متعلق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں میزبان محب مرزا نے ان سے ایک شو کے دوران پوچھا تھا کہ اگر آپ اداکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟

اس کے جواب میں فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ اگر میں اداکار نہ ہوتا تو میرے والد مجھے بریانی کی شاپ کھول کر دینے والے تھے۔

فہد مصطفیٰ نے کہا کہ یہ بالکل سچ ہے کہ میرے ایک دوست ہیں جن کی اہلیہ کی بریانی کی آؤٹ لیٹ ہے، میرے والدین بھی انہیں جانتے ہیں، شوبز میں آنے سے پہلے میرے والد مجھے ان کے گھر لے کر بھی گئے تھے جس دوران دوست کی زوجہ کی امی نے مجھے بتایا بھی تھا کہ بریانی کا کاروبار کس طرح چلتا ہے، المختصر یہ کہ اگر میں اداکار نہ ہوتا تو بریانی کا بزنس کرتا ہوتا۔

اس پر مداح نے سوال کیا کہ اگر آپ بریانی کی دکان کھول لیتے تو کیا اس میں آلو ہوتا ؟ جس پراداکار نے ہنستے ہوئے یہ کہا کہ میری بریانی میں آلو ہوتا یا نہ ہوتا لیکن اگر ایسا ہوجاتا تو یہ میری زندگی کا ایک بڑا آلو ہوتا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter