معروف ہسپانوی نژاد اداکارہ اینا ڈی آرمس نے خود پر اور ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز پر لگنے والی ڈیٹنگ کی افواہوں پر بالآخر ردعمل دے دیا ہے۔
ایک امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق اینا اور ٹام کروز کے درمیان کسی قسم کا رومانوی رشتہ نہیں ہے، اگرچہ فروری کے بعد سے دونوں کو کئی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اینا ڈی آرمس نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ: "یہ بات سب کو معلوم ہے کہ میں ٹام کروز کے ساتھ کام کر رہی ہوں، اور ہماری ملاقاتیں فلم کی شوٹنگ اور ٹریننگ کی وجہ سے ہیں، جنہیں میڈیا نے غلط رنگ دیا۔”
ٹام کروز اور آنا دی آرمس کی جوڑی میں دوستی کا اختتام
انہوں نے کہا کہ وہ اور ٹام کروز اپنی آنے والی ایکشن فلم کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، اور سیٹ پر ان کا دوستانہ برتاؤ پیشہ ورانہ حدود کے اندر ہی ہے۔
یاد رہے کہ اس جوڑی کو کئی مواقع پر ساتھ دیکھے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے تعلق کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہو گئی تھیں، جن پر اب اینا ڈی آرمس نے واضح موقف دے دیا ہے۔