اداکار نبیل ظفر مہنگائی اور بجلی کے بلوں پر پھٹ پڑے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکار نبیل ظفر نے کہا ہے کہ بجلی کے بل دیکھ کر دل کا دورہ پڑ سکتا ہے، اضافی پنکھا دیکھ کر فوراً بند کراتا ہوں، سولر بھی بادلوں سے ہار گیا۔

پاکستان کے نامور اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے ہوشربا بلوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ بجلی کے موجودہ بل اس قدر زیادہ ہو چکے ہیں کہ انہیں دیکھ کر کسی کو بھی دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔

latest urdu news

اداکار نے کہا کہ وہ اپنے گھر میں اضافی لائٹس یا پنکھے چلتے دیکھیں تو فوراً بند کرانے کی تاکید کرتے ہیں۔

نبیل ظفر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ آج کل انہیں اپنے والد کی باتیں یاد آتی ہیں، جو اکثر کہا کرتے تھے، "بل بہت آئے گا بھائی!”۔ انہوں نے کہا کہ اب ایسا لگتا ہے جیسے اُن کے والد کی روح اُن میں حلول کر چکی ہے، کیونکہ وہ خود بھی گھر والوں کو بجلی کے استعمال پر مسلسل تنبیہ کرتے ہیں۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے اپنے گھر میں سولر سسٹم نصب کروایا ہے، تاہم حالیہ دنوں کراچی میں مسلسل بادلوں کی موجودگی کے باعث سولر پینلز بھی بہتر کام نہیں کر پا رہے۔ اس پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بادل آتے ہیں تو دل میں کہتے ہیں، "یا تو برس جاؤ یا شہر چھوڑ دو تاکہ سولر سسٹم چل جائے”۔

نبیل ظفر کے اس مزاحیہ انداز میں کہے گئے سنجیدہ پیغام نے عوامی سطح پر مہنگائی کے خلاف بڑھتی ہوئی بے چینی اور بجلی کے ناقابل برداشت بلوں کے مسئلے کو ایک نئی جہت دے دی ہے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں بار بار اضافے کے بعد عوام شدید احتجاج کر چکے ہیں، جبکہ حکومت نے سبسڈی ختم کر کے مکمل بوجھ صارفین پر منتقل کر دیا ہے، جس سے ہر طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter