آر پی او گوجرانوالہ کا تھانہ منگوال اور کنجاہ کا دورہ، سہولیات اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات اختر فاروق کے ہمراہ تھانہ منگوال اور تھانہ کنجاہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

latest urdu news

دورے کے دوران آر پی او نے فرنٹ ڈیسک، محرر آفس اور تھانوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا جبکہ شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، صفائی ستھرائی، سکیورٹی انتظامات اور سائلین کے ساتھ پولیس کے رویے کو بھی چیک کیا۔

خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں آنے والے شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور انہیں بروقت انصاف کے ساتھ بہتر ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

آئی جی پنجاب کا گجرات میں شہید پولیس اہلکاروں کے گھروں کا دورہ، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اپنانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter