چوہدری نصیر عباس سدھو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے مشکل ترین حالات میں اقتدار سنبھال کر میاں نواز شریف کی قیادت میں ملکی معیشت کو استحکام کی راہ پر ڈالا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ویژنری قیادت کے باعث پاکستان ڈیفالٹ کے سنگین خطرے سے باہر نکل آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دی ہے اور ملک دشمن عناصر کے منفی ایجنڈے کو ناکام بنایا جائے گا۔ حکومت عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات دلانے کے لیے ریلیف اقدامات پر مسلسل عمل پیرا ہے۔
چوہدری نصیر عباس سدھو نے اپنے حلقہ این اے 65 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ علاقے میں بلا تفریق اربوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں۔ ان منصوبوں میں بجلی، گیس کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیر شامل ہے، جن کا مقصد عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
والد نے ہمیشہ حلال کا لقمہ کھلایا عوامی فنڈزکا مکمل تحفظ کر رہے ہیں، چوہدری نصیر عباس سدھو
انہوں نے بتایا کہ لالہ موسیٰ سیوریج منصوبہ، لالہ موسیٰ بائی پاس روڈ اور جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف پختہ نالوں کی تعمیر کے لیے اربوں روپے کے فنڈز جاری کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ حلقے میں سینکڑوں نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب، بجلی کے پولز اور تاروں کی تبدیلی کا کام بھی تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔
آخر میں ایم پی اے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور ترقیاتی منصوبے شفافیت اور معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں گے۔
