محمد خان نمبردار قتل کیس: ڈی پی او گجرات اختر فاروق کا جائے وقوعہ کا دورہ، لواحقین کو جلد انصاف کی یقین دہانی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) گجرات اختر فاروق نے تھانہ دولت نگر کے علاقے ماچھیوال میں قتل ہونے والے محمد خان نمبردار کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور واقعے کی تفصیلات کا جائزہ لیا۔

latest urdu news

بعد ازاں ڈی پی او اختر فاروق مقتول کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے ان کے غم میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر ڈی پی او گجرات نے مقتول کے لواحقین کو یقین دلایا کہ مقدمے میں ملوث باقی ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور کسی بھی ملزم کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔

انہوں نے متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ تفتیش کو مزید مؤثر، شفاف اور تیز رفتار بنایا جائے تاکہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

شہدائے پولیس کے خاندانوں کا مفت علاج؛ ڈی پی او گجرات اختر فاروق کا بڑا فلاحی اقدام

ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ گجرات پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter